زندگی نامہ
فاطمہ (سلام اللہ علیہا) کی ماں
آپ کی والدہ ماجدہ جناب خدیجہ بنت خویلد تھیں، جناب خدیجہ قریش کے ایک شریف اور معزز خاندان میں پیدا ہوئی اور اسی ماحول میں پرورش پائی۔ آپ کے خاندان کے سارے افراد دانش مند اور اہل علم تھے اور وہ خانہ کعبہ کی حمایت کرنے والوں میں شمار ہوتے تھے۔
جس زمانے میں یمن کے بادشاہ تبّع نامی نے حجر اسود کو خانہ کعبہ سے اکھاڑ کر یمن لے جانے کا ارادہ کیا تھا تو جناب خدیجہ کے والد ہی تھے جو ان کے دفاع کے لئے کھڑے ہوئے تھے اور آپ کی فداکاری اور مبارزہ کے نتیجے میں تبّع نے اپنے ارادے کو ترک کر دیا اور حجر اسود سے معترض نہ ہوا۔ (1)
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ جناب خدیجہ کے خاندان والے صاحب فکر، گہری سوچ کے مالک اور جناب ابراہیم علیہ السلام کے دین کے گرویدہ تھے۔
[1] الروض الانف ج 2 ص 213| فہرست |