حصہ سوم:فاطمہ (سلام اللہ علیہا) علی (علیہ السلام) کے گھر میں
جناب فاطمہ (سلام اللہ علیہا) بابا کے گھر سے شوہر کے گھر منتقل ہو گئیں لیکن خیال نہ کیجئے کہ کسی اجنبی کے گھر گئی ہیں۔ گرچہ آپ (سلام اللہ علیہا) مرکز نبوت سے باہر چلی گئی ہیں لیکن مرکز ولایت میں پہنچ گئیں۔ اسلام کے سپہ سالار فوج کے کمانڈر جنگ کے وزیر اور خصوصی مشیر اسلام کی پہلی شخصیت کے گھر وارد ہوئی ہیں۔ اس مرکز میں آنے سے بہت سخت وظائف آپ کے کندھے پر آن پڑے ہیں، اب رسمی ذمہ داریاں بھی آپ پر عائد ہو گئیں۔ یہاں رہ کر آپ کو اسلام کی خواتین کے لئے ازدواجی زندگی، امور خانہ داری، بچوں کی تربیت کا عملی طور پر درس دینا ہے، خواتین اسلام کو فداکاری، صداقت اور محبت کا لازمی طور پر درس دینا ہوگا۔ آپ کو اس طرح زندگی گزارنا ہے جو مسلمان عورتوں کے لئے ایک نمونہ بن جائے کہ جہان عالم کی خواتین آپ کے وجود کے آئینے میں اسلام کی نورانیت اور حقیقت کو دیکھ سکیں۔
امور خانہ داری
شوہر کے ہمراہ
بچوں کی تعلیم و تربیت
تربیت کی اعلی درسگاہ
پہلا درس: محبت
دوسرا درس: شخصیت
تیسرا درس: ایمان اورتقوی
چوتھا درس: نظم اوردوسروں کے حقوق کی مراعات
پانچواں درس: ورزش اور کھیل کود