حرم کی خاک سے چہرے کو جگمگاتے ہوئے
درود پڑھتے ہوئے منقبت سناتے ہوئے
مدینے جا کے در سیدہؑ پہ بیٹھتا ہوں
کہ دیکھ لیں مجھے سرکارؐ آتے جاتے ہوئے
اول اول بعد پیغمبرؐ کلام فاطمہؑ
سب قیاموں پر مقدم ہے قیام فاطمہؑ
محو حیرت تھے زمین و آسماں ششدر تھی خلق
جب نبوت کر رہی تھی احترام فاطمہؑ
قائم آل محمدؑ کی عنایت سے ملی
خدمت مداحی ماہ تمام فاطمہؑ
فاطمہؑ بنت اسد بنت حسنؑ بنت حسینؑ
اس گھرانے کو بہت پیارا ہے نام فاطمہؑ
کربلا میں وارث پیغمبر خاتم حسینؑ
زینب علیاءؑ ہوئیں قائم مقام فاطمہؑ
فاطمہ معصومہؑ قم کے در اقدس پہ میں
ایک عرضی دے کے آیا ہوں بنام فاطمہؑ