تقریب تشکر
انسانی زندگی مختلف ادوار پر مشتمل ہے اور سن بلوغت کا مرحلہ انسانی زندگی کا ایک اہم ترین مرحلہ ہے بالخصوص صنف نازک کے لئے اس مرحلے کا آغاز جسمانی تقاضوں کے بموجب شرعی احکامات کی بجاآوری کو یقینی بنانے کا متقاضی ہوتا ہے
بدقسمتی سے بر صغیر پاک و ہند کے اکثر مسلمان گھرانوں میں بچیوں کے سن بلوغت کے آغاز سے صرف نظر کرتے ہوئے اس کے شرعی تقاضوں سے پہلو تہی کی روش اپنائی جاتی ہے حالانکہ سن بلوغت کا یہ مرحلہ درحقیقت انسان کے تکامل جبلت اور اس کی بحیثیت انسان مقصد خلقت و تقاضائے فطرت سے ہم آہنگ احساسات سے آشنائی کا خوشگوار مرحلہ ہوتا ہے
وطن عزیز پاکستان میں حرم حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کی جانب سے جشن بلوغ کے زیر عنوان نو عمر بچیوں کے لئے شرعی احکامات سے آگاہی جیسے نیک عمل کا اجراء ایک نہایت خوش آئند اقدام ہے جس میں اپنی عمر کے نویں سال تک پہنچنے والی ہر مومن بچی شرکت کر سکتی ہے
شرکت کے فوائد
1۔شرعی احکامات سے آگاہی
2۔معاشرتی رویوں کے مقابل اختیار کردہ ممکنہ رویے کی نشاندہی
3۔ خواتین کے باہمی میل جول سے بہتر سماجی رویوں کی تشکیل
4۔جواں نسل کے لئے آئیندہ زندگی کی ذمہ داریوں سے عہدہ برا ہونے کے راہنما اصول
5۔والدین اور اولاد کی ذمہ داریوں کا تعین
ہم موضوعاتی سرگرمیاں
بچیوں کے لئے باپردہ ماحول میں سیر و تفریح اور محدود پیمانے پر دیگر صحت مند مشاغل کا اہتمام ہے