فاطمہؑ سبیل نجات
اسلامی تبلیغ، تہذیب اور ثقافت کی اشد ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے حرم حضرت عباس علیہ السلام کے زیرِ انتظام اس انسٹیٹیوٹ نے جامعۃ الكوثر (اسلام آباد) کے تعاون سے جناب سیّدہ فاطمہ زہرا علیہا السلام کی ولادت باسعادت کی مبارک مناسبت سے کنیزانِ زہراؑ کی دینی تربیت کا اہتمام کرتے ہوئے فاطمہ سبیلِ نجات کے عنوان سے ایک تین روزہ علمی، دینی اور ثقافتی پروگرام کا اہتمام کیا ہے۔
اس پروگرام کی تفصیل درج ذیل ہے:
1. خواتین کے لیے علمی کانفرنس
2. ملک بھر کے نامور علما و محققین کے ساتھ علمی و تحقیقی نشست
3. تقریبِ تشکر بعنوان ”میرا حجاب“ ( بچیوں کے لیے احکامِ الٰہی پر عمل پیرا ہونے کے مرحلے کی تقریب)
4. گوشۂ اطفال (Kids Corner) میں بچوں کے لیے دینی معلومات
5. حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مدحت سرائی کے لیے محفل مقاصدہ
6. کربلائے معلّیٰ سے لائے گئے علمِ حضرت عباس علیہ السلام اور دیگر تبرکات کی زیارت اور تقریبِ علم کشائی
7. علمائے اسلام کانفرنس، جس میں شیعہ اور اہل سنت کے جید اور مشہور علما کی شرکت اور ان کےخطابات ہوں گے۔
8. خواتین کے لیے خصوصی سیکشن میں مختلف اسٹالز۔
9. شرعی مسائل سے آگاہی کا اہتمام۔